برازاویل (شِنہوا) کانگو لیبر پارٹی (پی سی ٹی) کے جنرل سیکرٹری پیئر موسی نے کہا ہے کہ جدیدیت کا چینی راستہ ترقی پذیر ملکوں خاص طور پر افریقی ممالک کے لیے ایک مثال ہے۔
موسی نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ تحریری انٹرویو کے دوران جدیدیت کے لیے چینی راستے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ جدت کے ذریعےترقی کا یہ تصور دنیا کے بہت سے ملکوں خاص طور پر افریقی براعظم کے ملکوں کی رہنمائی کرے گا۔
موسی نے کہا کہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے متعدد بحرانوں کا حالیہ برسوں کے دوران افریقہ کے کچھ ممالک کو سامنا رہا ہے، ایسے میں افریقہ کے لیے چینی طرز کا جدید ماڈل ایک مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس ماڈل میں ایسے عناصر تلاش کر سکتے ہیں جو ترقی کے راستے کی تعمیر کے لیے انہیں موجودہ اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنا سکتے ہیں۔
چین کا متعدد مرتبہ دورہ کر نے والے کانگو کے81 سالہ رہنما نے اس امید کا اظہار کیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کانگو کی لیبر پارٹی کے ساتھ اپنی دوستی اور تعاون کو مستحکم کرتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس سے جمہوریہ کانگو کے اپنے لوگوں کے فائدے کے لیے چین کے ساتھ جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو آگے بڑھایا جائے گا۔
موسی نے کہا کہ ان کا ملک چین کے ساتھ تبادلوں کو مستحکم بنانے اور بنیادی ڈھانچے، تعلیم، پائیدار ترقی اور صنعت جیسے شعبوں میں ہر ایک کی جیت پر مبنی تعاون کو وسعت دینے کی توقع رکھتا ہے۔