چھانگ چُھن(شِنہوا) چین کا شمال مشرقی صوبہ جیلن نئی توانائی گاڑیوں کے لیے 2025 تک 1 لاکھ 20 ہزارسے زائد چارجنگ پولز اور 200 بیٹری تبدیلی سٹیشن قائم کرے گا جس کا مقصد نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں(این ای ویز) کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنا ہے۔
حال ہی میں جاری کردہ چارجنگ اور بیٹری سویپ کی سہولیات کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کے مطابق صوبے کا مقصد اپنے ہائی وے سروس کے علاقوں میں مکمل تیزی سے چارجنگ پول کوریج فراہم کرنا اور 2025 تک اپنے تمام دیہاتوں میں چارجنگ پول بنانا ہے۔
حالیہ برسوں میں چین کی نئی توانائی گاڑیوں کی صنعت نے تیزی سے ترقی کی ہے اور چارجنگ سٹیشن اہم عوامی سہولت بن گئے ہیں جونئی توانائی گاڑیوں کی ترقی اور فروغ کی ضمانت دیتے ہیں۔
اعداد و شمارکے مطابق 2023 میں چین میں 33 لاکھ 80ہزار سے زیادہ نئے چارجنگ انفراسٹرکچر یونٹ بنائے گئے تھے۔ گزشتہ سال کے آخر تک ملک کا چارجنگ انفراسٹرکچر 85 لاکھ 90 ہزار یونٹس سے تجاوز کر گیا جوگزشتہ سال کی نسبت65 فیصد زیادہ ہے۔