بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر خارجہ نونگ رونگ نے چین میں جنو بی کوریا کے سفیر چنگ جے ہو سے ملاقات کی اور جنوبی کوریا میں چین کے سفیر اور جنوبی کوریا کی اہم اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما لی جے میونگ کی ملاقات پر جنوبی کوریا کے نامناسب ردعمل پر بر ہمی کا اظہار کیا ہے۔
نونگ نے شدید تشویش اور عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ چین اور جنوبی کوریا کے تعلقات پر چین کے خیالات کی وضاحت کی۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ سفیر شنگ ہیمنگ کی ذمہ داری ہے کہ وہ جنوبی کوریا میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ وسیع رابطے اور تبادلے کریں تاکہ تفہیم میں اضافہ کرتے ہوئے تعاون کو فروغ دیا جاسکے اور چین اور جنوبی کوریا کے تعلقات کو برقرار رکھا جاسکے اور آگے بڑھایا جاسکے۔
نونگ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جنوبی کوریا ،چین کے ساتھ تعلقات میں موجودہ مسائل پر غور کرے گا اور انہیں سنجیدگی سے لے گا۔ چین اور جنوبی کوریا کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام سے متعلق مشترکہ اعلامیے کی روح کی پاسداری کرے گا اور دوطرفہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کے لئے مثبت کوششیں کرنے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔