بیجنگ (شِنہوا) چین نے جنوبی کوریا،تائیوان خطے اور امریکہ سے درآمد ہونے والے اسٹائرین پر 23 جون سے مزید پانچ سال کے لیے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
چین کی وزارت تجارت نے جون 2018 میں دونوں ممالک اور تائیوان خطے پر پانچ سال کی مدت کے لیے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جنوبی کوریا سے اسٹائرین کی درآمدات پر ڈیوٹی 6.2 فیصد سے 7.5 فیصد، تائیوان خطے کے لیے 3.8 فیصد سے 4.2 فیصد، اور امریکہ کے لیے 13.7 فیصد سے 55.7 فیصد تک مقرر کی گئی تھی۔
اسٹائرین، پلاسٹک اور ربڑ کی صنعتوں میں وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والا کیمیکل ہے۔
جون 2023 میں، وزارت نے مین لینڈ اسٹائرین انڈسٹری کی درخواست پر جنوبی کوریا ،تائیوان خطے اور امریکہ سے اسٹائرین کی درآمد پر لاگو اینٹی ڈمپنگ اقدامات کا جائزہ شروع کیا تھا۔