• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا جنوبی سوڈان کی جماعتوں سے انتخابات کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کا مطالبہتازترین

December 15, 2023

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے جنوبی سوڈان کی جماعتوں سے دسمبر 2024 میں انتخابات کے انعقاد کے لیے سازگارحالات پیدا کرنے کا مطالبہ کیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ نے کہا کہ جنوبی سوڈان نے تجدید شدہ معاہدے اور انتخابی قوانین کے نفاذ اور ریاستی اداروں کی تنظیم نو کے سلسلے میں اہم پیش رفت کی ہے۔دسمبر 2024 کو ہونے والے عام انتخابات اس کی قومی ترقی اور استحکام کے لیے اہم ہیں۔انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ چین جنوبی سوڈان کی تمام جماعتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ملک اور اپنے عوام کے مفادات کو اولین ترجیح دیں، اور اختلافات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کریں، تاکہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے سازگار حالات پیدا کیے جاسکیں۔