• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا کھاد کی فراہمی اور قیمتوں میں استحکام کا عزمتازترین

February 22, 2023

فائل فوٹو، چین، مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر ووہو کے ضلع فان چھانگ کے قصبے شن گانگ میں ایک کسان کھیت کو پانی دے رہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِںہوا) چین نے ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کی خاطر کھاد کی فراہمی کو محفوظ بنانے اور قیمتوں میں استحکام بارے ایک مراسلہ جاری کیا ہے۔

قومی ترقیاتی و اصلاحاتی کمیشن اور دیگر سرکاری اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ مقامی حکام اور متعلقہ سرکاری محکمے کھاد کے پیداواری اداورں کو پیداوار دوبارہ شروع کرنے اور صلاحیت کا استعمال بہتر بنانے میں حوصلہ افزائی کریں۔

مراسلہ  میں کہا گیا ہے کہ  پیداوارمیں ماحولیاتی تحفظ اور حفاظتی ضروریات کو پورا کر تے ہو ئے  وافر مقدار میں پانی فراہم کیا جائے۔

اس میں مقامی حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کھاد پیدا کرنے والے اداروں کی نقل و حمل کی طلب کی فعال طریقے سے نشاندہی کریں اور بروقت رابطے کرکے مشکلات اور مسائل کو حل کریں۔

مراسلے کے مطابق صوبائی سطح پر اقتصادی منصوبہ ساز متعلقہ سرکاری محکموں کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ مارکیٹ کی طلب اور موسم بہار کے دوران کھادوں کی رسد اور قیمتوں کا تجزیہ ہوسکے۔ اس کے علاوہ پیداوار، نقل و حمل، ذخیرہ ، فروخت اور استعمال میں درپیش مسائل فعال طور پر حل ہوسکیں۔

اس میں ملک کے 13 بڑے اناج پیدا کرنے والے علاقوں کو موسم بہار کی کاشتکاری کے لئے کھاد فراہم کرنے اور قیمت میں استحکام کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی میکانزم قائم کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔