• The Dalles, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا کان کنی شعبے کی ماحول دوست ترقی کے فروغ کے قانون کی نظر ثانی پرغورتازترین

June 26, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی قانون ساز اس مسودہ قانون پر غور کر رہے ہیں جس سے توقع ہے کہ  کان کنی  شعبے کی ماحول دوست اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ ملے گا۔

معدنی وسائل قانون کا مسودہ چین کی اعلی مقننہ نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جاری اجلاس میں دوسرے جائزے کیلئے پیش کیا گیا ہے۔

مسودہ قانون میں معدنی شعبے کی ڈیجیٹل ،ذہین اور ماحول دوست تعمیر کیساتھ ساتھ کان کنی  صنعت کی ماحول دوست اور کم کاربن اخراج کی جانب تبدیلی کی حوصلی افزائی اور حمایت کےنئےقواعد وضوابط شامل ہیں۔

مسودے میں کان کنی کے علاقوں میں ماحولیاتی و حیاتیاتی بحالی کے لئے اختیار کیے جانے والے اصولوں اور اقدامات کی تجدید کی گئی ہے ، جس کا مقصد حیاتیاتی بحالی کے نظام کو بہتر بنانا اور ایسے علاقوں میں مؤثر ماحولیاتی و حیاتیاتی بحالی کو یقینی بنانا ہے۔