• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا کارگوخلائی جہازتیانژو-5 خلائی اسٹیشن کے کامبی نیشن سےالگ ہو گیاتازترین

September 11, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کا کارگوخلائی جہازتیانژو-5تمام مطلوبہ امور مکمل کرنے کے بعد پیرکوشام 4 بج کر46 منٹ پرخلائی اسٹیشن کے کامبی نیشن سےالگ ہو گیا ،جس  کے بعد وہ زمین کی جانب محو پرواز ہے۔

چائنہ  مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے مطابق کارگوخلائی جہاز منگل کو دوبارہ زیر کنٹرول رہتے ہوئے زمین کی فضا میں داخل ہو جائے گا۔ اس عمل کے دوران اس کے زیادہ تر حصے جل کر تباہ ہو جائیں گے، جبکہ ملبہ کی ایک چھوٹی سی مقدار جنوبی بحرالکاہل میں مخصوص محفوظ پانیوں میں گر جائے گی۔