• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا کاروباری اداروں کے لیے استغاثہ کا تحفظ بڑھانے کا اعلانتازترین

January 16, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے قانون پر مبنی کاروباری ماحول کو فروغ دینے کے لیے تازہ ترین اقدام میں کاروباری اداروں کے لیے استغاثہ کے تحفظ کو تقویت دینےکی  ایک ہدفی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایس پی پی نے قومی پروکیورٹرز کانفرنس میں کہا کہ مہم کے تحت کاروباری اداروں اور اقتصادی جرائم سے متعلق کیس دائر کرنے کی نگرانی میں اضافہ کیا جائے گا۔

 ایس پی پی نے کہا کہ وہ استغاثہ کی پالیسیوں پر عمل درآمد جاری رکھے گی جن کا مقصد نجی معیشت کی ترقی کو فروغ دینا اور نجی اداروں میں اہم اہلکاروں کی طرف سے ان کاروباری اداروں کے مفادات کے خلاف ہونے والے جرائم کا ازالہ اور روک تھام کرنا ہے۔

 ایس پی پی نے مارکیٹ اکانومی کی ترتیب میں خلل ڈالنے والے  جرائم پر سزا دینے سمیت  اجارہ داری اور غیر منصفانہ مسابقت کے خلاف عدالتی کارروائیوں کو مضبوط کر نےاور جائیداد کے حقوق کے تحفظ کے لیے عدالتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے تعاون کر نے کے لیے مزید کوششوں کا عزم ظاہر کیا۔