ژینگ ژو (شِنہوا) چینی ماہرین آثار قدیمہ نے چین کے وسطی صوبے ہی نان کے صدر مقام ژینگ ژو میں واقع ایک شہر کے کھنڈرات میں ملک کا قدیم ترین معروف مقبرہ کمپلیکس دریافت کیا ہے جو شانگ دور (1600-1046 قبل مسیح) سے تعلق رکھتا ہے۔
یہ دریافت 2021 سے 2023 تک کی جانے والی کھدائی کے دوران ہوئی تھی جسے حال ہی میں صوبہ ہی نان میں آثار قدیمہ کی کامیابیوں پر منعقدہ ایک سالانہ اجلاس میں عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔
مقبرہ کمپلیکس تقریباً 3 ہزار 400 برس پرانا ہے جس کی باقیات تقریباً 20 ہزار مربع میٹر پر پھیلی ہوئی ہیں ۔ یہ قبرستان میں اندر اور باہر سرنگوں، قبروں اور قربانی کی باقیات سمیت دیگر اشیاء پر مشتمل ہے۔
قبرستان سے خول کی شکل کےسونے سے بنے "جنازے کا ماسک" ،فیروزی، کانسی اور قیمتی پتھروں کے سامان بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ژینگ ژو بلدیاتی ادارہ برائے ثقافتی ورثہ اور آثارقدیمہ کے محقق ہوانگ فوچھنگ کے مطابق یہ قبرستان اب تک دریافت شدہ سب سے قدیم "ژاؤیو" ہے، یہ نام قدیم کلاسیکی کتابوں میں اعلیٰ شخصیات کے مقبروں کے حوالے کے طور پر درج ہے ۔ جو ژاؤیو کی اصلیت کی تلاش اور چین میں مقبرہ نظام کے ارتقاء میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔