• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا خلائی اسٹیشن ہارمنی او ایس گلوبل ٹاپ 10 انجینئرنگ اچیومنٹس 2023 میں منتخبتازترین

December 21, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چینی کمپنی ہواوے کی طرف سے تیار کردہ چین کے خلائی اسٹیشن  ہارمنی آپریٹنگ سسٹم (او ایس) اور  چین کے جنوب مغربی بائی ہیتان پن بجلی اسٹیشن کو گلوبل ٹاپ 10 انجینئرنگ اچیومنٹس 2023 کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

اس فہرست میں چیٹ جی پی ٹی، ایکسا سکیل سوپر کمپیوٹرفرنٹیئر،  ناسا کے ڈبل ایسٹرائڈ ری ڈائریکشن ٹیسٹ، آرٹی ایس، ایس/اےایس01ملیریا ویکسین، بوسٹن ڈائنامکس اسپاٹ اور اٹلس روبوٹس سمیت اعلیٰ معیار کی لیتھیم آئن پاور بیٹری اور بڑے پیمانے پر استعمال کیے جانے والے بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز بھی شامل ہیں۔

چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ کے فلیگ شپ جریدے انجینئرنگ میں  شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق نتائج کو عالمی سطح پر کی جانے والی نامزدگیوں، ماہرین کے انتخاب اور سفارشات، عوامی سوالنامے اور سلیکشن کمیٹی کے ذریعے غور و خوض کے ذریعے حتمی شکل دی گئی۔