بیجنگ(شِنہوا)چین کا 24 اپریل کو خلائی دن منانے کے لیے تعلیمی کانفرنسوں اور سائنسی نمائشوں سمیت دیگر سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا جائے گا۔
چائنہ نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) کے شعبہ سسٹم انجینئرنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیو بو نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیاکہ ان سرگرمیوں میں چائنہ سپیس کانفرنس، انٹرنیشنل ڈیپ سپیس ایکسپلوریشن کانفرنس اور چائنہ سپیس کلچر اینڈ آرٹ فورم کے ساتھ ساتھ خلائی سائنس کو مقبول بنانے کے حوالے سے نمائشوں کا ایک سلسلہ شامل ہے۔
اس دوران 400 سے زیادہ دیگر سرگرمیاں جیسے کہ سائنس کو مقبول بنانے کےلیکچرز، خلائی علم کے مقابلے اور متعلقہ سیمینار ملک بھر میں منعقد کیے جائیں گے۔
لیو نے کہا کہ چین کے خلائی دن کا مقصد عوام کو سائنسی علم سیکھنے، اختراعی خیالات پیدا کرنے اور سائنسی جذبے کو آگے بڑھانے کی ترغیب دینا ہے۔