• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا خلائی جہاز چاند کے دورافتادہ حصےسے نمونے لیکر روانہتازترین

June 04, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے خلائی جہاز چھانگ ای-6 نے چاند کے دور افتادہ علاقے سے نمونے اکٹھے کرنے کے بعد منگل کی صبح چاند کی سطح سے اڑان بھری، یہ چاند کی کھوج میں انسانی تاریخ کا ایک غیرمعمولی کارنامہ ہے ۔

چائنہ قومی خلائی انتظامیہ کے مطابق خلائی جہاز چاند کے گرد اپنے طے شدہ مدار میں داخل ہوچکا ہے۔

چھانگ ای 6 تحقیقی مشن ، چھانگ ای 5 کی مانند ہے ، اس میں ایک آربیٹر، ایک لینڈر، ایک اسسینڈر اور ایک ریٹرنرشامل ہیں۔ یہ 3 مئی کو لانچ کیا گیا تھا جبکہ اس کا لینڈر ۔ اسسینڈر امتزاج جنوبی قطب ایٹکن (ایس پی اے) بیسن کے طے شدہ لینڈنگ مقام پر 2 جون کو اترا تھا۔

چائنہ قومی خلائی انتطامیہ کے مطابق خلائی جہاز نے نمونے لینے کا کام اپنے ذہین اور تیز رفتار انداز میں مکمل کیا اور نمونوں کو پروگرام کے مطابق خلائی جہاز کے اسسینڈر کے اندر ایک کنٹینر میں رکھا گیا۔

نمونے جمع کرنے اور ان کی پیکجنگ کے دوران محققین نے چھوئے چھیاؤ -2 ریلے سیٹلائٹ کے ذریعہ بھیجے گئے ڈیٹا کی مدد سے زمینی لیبارٹری میں ان نمونوں کی نقل تیار کی جس سے  ہر رابطے میں فیصلہ سازی اور آپریشنز کے لئے اہم معاونت فراہم ہوئی۔

چائنہ قومی خلائی انتطامیہ نے بتایا کہ اس مشن نے چاند کے دور افتادہ حصے میں زیادہ درجہ حرارت کی آزمائش بھی مکمل کی۔

چاند کی سطح سے نمونے حاصل کرنے کے لئے 2 طریقے اپنائے گئے، چاند کی زمین میں سوراخ کرکے نمونے لئے گئے اور روبوٹک بازو کی مدد سے سطح پر موجود نمونوں کو اکٹھا کیا گیا۔ اس طرح مختلف مقامات سے مختلف نوعیت کے نمونے یکجا ہوئے۔

چائنہ قومی خلائی انتطامیہ کے مطابق لینڈر پر نصب متعدد پے لوڈز بشمول لینڈنگ کیمرہ، پینورامک کیمرہ، چاند کی مٹی کی ساخت جو شناخت اور قمری معدنیاتی سپیکٹرم اینالائزر نے درست طریقے سے کام کیا اور پروگرام کے مطابق سائنسی تحقیق کی۔