نان جنگ (شِںہوا) چین کے مشرقی اقتصادی مرکز صوبہ جیانگ سو نے ایک 3 سالہ منصوبہ جاری کیا ہے جس کے تحت مسابقتی خلائی صنعتی علاقہ تعمیر کیا جائے گا۔
صوبائی حکومت کے ترقیاتی منصوبے میں 2025 تک 150 ارب یوآن (21.7 ارب امریکی ڈالرز) سے زائد کی سالانہ پیداواری مالیت کے ساتھ خلائی صنعت کے فروغ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ان میں 50 سے زائد خصوصی کاروباری اداروں، 10 سے زیادہ جدید پلیٹ فارمز اور 10 سے زائد خلائی صنعتی مراکز کو مضبوط مسابقت کے ساتھ فروغ دیا جائے گا۔
منصوبے کے تحت صوبہ بڑے طیاروں کی تیاری میں مدد دینے والی صنعتوں کے ساتھ ساتھ نیویگیشن مشینز اور ڈرونز شعبے پر توجہ دے گا۔
یانگسی طاس خطے میں واقع مضبوط اقتصادی مرکز جیانگ سو اپنی مستحکم مینوفیکچرنگ صنعت کے لئے مشہور ہے۔
صوبائی حکومت نے رواں سال کے اوائل میں کاروباری اداروں کے لئے مالی اور ٹیکس تعاون مستحکم کرنے کے لئے درجنوں مفید پالیسیوں کا اعلان کیا تھا۔
اس نے روایتی صنعتی اداروں کو جانچنے کے لئے 20 کروڑ یوآن سے زیادہ مختص کرنے اور اعلیٰ درجے کی تبدیلی اور صنعتی انٹرنیٹ بارے منصوبوں سے فعال طور پر تعاون کا عزم بھی کیا ہے۔