• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا قمری مشن چھانگ ای - 6 چاند کے دور دراز علاقے کےنمونے لانے کے لیے روانہتازترین

May 03, 2024

وین چھانگ، ہائی نان(شِنہوا) چین کا قمری مشن چھانگ ای- 6 جمعہ کو روانہ کردیاگیا،جو چاند کے دور دراز کے پراسرارعلاقے سے نمونے لےکر واپس زمین پر آئے گا، یہ زمین سے بھیجا گیا اپنی نوعیت کا پہلا قمری مشن ہے۔

چھانگ ای- 6 قمری مشن کو لانگ مارچ-5 راکٹ کے ذریعے شام 5 بج کر27 منٹ(بیجنگ ٹائم) پرجنوبی صوبے ہائی نان کے وینچھانگ خلائی لانچ مرکز سے روانہ کیا گیا۔

چائنہ  نیشنل اسپیس ایجنسی( سی این ایس اے)  کے مطابق، روانگی کے  تقریباً 37 منٹ بعدچھانگ ای- 6 خلائی جہاز راکٹ سے الگ اورزمین سےچاند کی جانب جانے والے مقررہ مدار میں داخل ہو گیا۔

سی این ایس اے کے مطابق چھانگ ای- 6 خلائی جہاز کی لانچنگ مکمل کامیاب رہی۔

چین کی اکیڈمی آف انجینئرنگ کے ماہر اورقمری مشن پروگرام کے چیف ڈیزائنر وو ویرن کا کہنا ہے کہ چاند کے دوردراز کے علاقے سے نمونے جمع کرنا اور واپس زمین پر آنا ایک بے مثال کارنامہ ہے۔ اب ہم چاند کے اس دوردراز کے علاقے بارے میں بہت کم جانتے ہیں۔ اگرچھانگ ای- 6  مشن اپنا مقصد حاصل کرلیتا ہے تو یہ سائنسدانوں کو  چاند کے دور دراز کے ماحول اور مادی ساخت کو سمجھنے کے لیے پہلا براہ راست ثبوت فراہم کرے گاجو بہت اہمیت کا حامل ہے۔