• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا لازمی ریزرو فنڈزکے تناسب میں کمی کا اعلانتازترین

January 24, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مرکزی بینک نے  5 فروری سے مالیاتی اداروں کے لیے لازمی ریزرو فنڈزکے تناسب میں 0.5 فیصد پوائنٹس کمی کرنے کااعلان کیا ہے۔

 پیپلز بینک آف چائنہ کے گورنر پھان گونگ شینگ نے بدھ کوکہا کہ اس اقدام سے مارکیٹ کو تقریباً 10 کھرب یوآن (140 ارب 85کروڑڈالر) کی طویل مدتی لیکویڈیٹی فراہم ہونے کی توقع ہے۔

    گورنر نے مزید کہا کہ جامع مالیاتی اخراجات میں اعتدال پسند کمی کو فروغ دینے کی کوششوں کے تحت   مرکزی بینک جمعرات کو دیہی شعبے اور چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے دوبارہ قرض دینے اور دوبارہ شرح سود میں 0.25 فیصد پوائنٹس کی کمی کرے گا۔