• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا مینو فیکچرنگ شعبے میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کا اعلانتازترین

February 17, 2023

چین، مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر ہیفے میں 2022 ورلڈ مینو فیکچرنگ کنونشن کے دوران لوگ  اعلی معیار کا حامل چاول ٹرانسپلانٹر  دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نئی صنعت سازی اور صنعتی اپ گر یڈنگ کو فروغ دینے کی کوششوں کے دوران اپنے مینو فیکچرنگ شعبے کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں اضافہ کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔

وزارت انڈسٹری اینڈ انفا رمیشن ٹیکنالوجی کے ایک عہدیدار بی کھائی چھن نے کہا ہے کہ مینو فیکچرنگ شعبے میں ملک کے کوالٹی  مینجمنٹ سسٹم کے جدید معیارات کو نافذ کرنے کے لئے اقدامات کئے جا ئیں گے۔

بی نے کہا کہ  چھو ٹے اور در میا نے در جے کے کا رو با ری اداروں ( ایس ایم ایز) کو برانڈ کی تشہیر کے ذریعے اپنے کا روباری معیار کو بہتر بنانے میں مدد کر نے کی کو شش کی جا ئے گی۔

اس حوالے سے خصوصی اور اختراعی ایس ایم ایز کو فرو غ دیا جا ئے گا۔

بی نے کہا کہ  ملک قابل اعتماد ٹیکنا لوجیز کے اختراع اور اطلاق کو بھی مستحکم کرے گا۔ اس کے ہمراہ  کارو باری اداروں کو مزید خدمات کی فرا ہمی کے لئے صنعت کی  ٹیکنالوجیکل بنیاد  کو مضبوط کیا جا ئے گا۔

رواں ماہ کے شروع میں ملک نے معیشت کے مجموعی معیار کو بہتر بنا نے اور چینی برا نڈز کے اثر ورسوخ میں اضافہ کے لئے  حکمت عملی جا ری کی تا کہ اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔