بیجنگ(شنہوا) چین کو اپنی تیار کردہ گاڑیوں کے بارے میں امریکہ کی تحقیقات پر سخت تشویش ہے جو "کنیکٹڈ" کار ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہیں۔
وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین نے امریکی اقدام کا نوٹس لیا ہے جس کا مقصد قومی سلامتی کے بہانے چینی گاڑیوں کی عام برآمد کو روکنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نان ٹیرف رکاوٹیں قائم کرنے کی امریکی کوشش ایک عام تحفظ پسند طرز عمل ہے جو عالمی آٹو انڈسٹری اور سپلائی چینز میں خلل ڈالے گا اور امریکی صارفین کے مفادات کو نقصان پہنچائے گا۔
چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ مارکیٹ کے اصولوں کا احترام کرے اور تمام ممالک کے کاروباری اداروں کے لیے منصفانہ مسابقت کا ماحول پیدا کرے۔
ترجمان کے مطابق چین ،امریکی تحقیقات کا جائزہ لینا جاری رکھے گا اور اگر ضروری ہوا تو اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرے گا۔