شنگھائی (شِنہوا)چین کا مقامی طور دوسرا بڑا کروز جہاز زیر تعمیر ہے جس کی 2026 کے آخر تک حوالگی متوقع ہے۔
چائنہ اسٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن کے ذیلی ادارے،شنگھائی وائی گاوچھیاؤشپ بلڈنگ کمپنی کےبدھ کو جاری کردہ شیڈول کے مطابق کروزجہاز مارچ 2026 کے آخر تک گودی سے روانہ ہوجائے گا جس کی آزمائش جون 2026 میں شروع ہوگی۔ کروز جہاز کے نام کا تعین اور حوالگی 2026 کے اختتام سے پہلے کی جائے گی۔
ملک کے مقامی طور پر بنائے گئے پہلے کروز جہاز، ایڈورا میجک سٹی کے مقابلے میں،نیا جہاز سائزمیں بڑا ہے، جس کا کل وزن تقریباً 1لاکھ 42ہزارٹن، لمبائی 341 میٹر، چوڑائی 37.2 میٹر اوریہ 2ہزار144 کیبن پر مشتمل ہے۔پہلے کے مقابلے میں اس کروزجہاز کا وزن 6لاکھ 70ہزارٹن اورلمبائی 17.4 میٹر زیادہ ہے،جبکہ 19 کیبن زیادہ ہیں۔