• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا مخصوص امریکی اشیا پر محصولات سے استثنیٰ جاری رکھنے کا اعلانتازترین

April 29, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے رواں سال نومبرکے آخر تک مخصوص امریکی اشیا پر اضافی محصولات سے استثنیٰ جاری رکھنے کااعلان کیا ہے۔

ریاستی کونسل کے کسٹم ٹیرف کمیشن نے گزشتہ سال ستمبر میں امریکی سیکشن 301 کے اقدامات کے جواب میں بعض امریکی اشیاءکو30 اپریل 2024 تک ٹیرف کے انسدادی اقدامات سے خارج کر دیاتھا۔ کمیشن نے پیرکو ایک بیان میں کہا کہ توسیع کے بعد استثنیٰ رواں سال 30 نومبر تک برقرار رہے گا۔