بیجنگ (شِنہوا) چین رواں موسم گرما میں معیشت کی بحالی اور ملک بھر میں گرمی کی لہر کی صورت میں بجلی کی انتہائی طلب کی صورت میں توانائی اور بجلی کی موثر فراہمی کویقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
قومی ترقی واصلاحات کمیشن ( این ڈی آرسی) کے عہدیدار اویو ہونگ نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ توانائی کی مستحکم فراہمی، مختلف ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں زیادہ سے زیادہ اضافے۔ اضافی بجلی اور قلت کی صورت میں تبادلے کو یقینی بنانے کے لیے صوبوں کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پراعتماد ہیں اور موسم گرما کی بلند ترین طلب کے دوران مستحکم توانائی اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے قابل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی یومیہ بجلی کی پیداوار اور زیادہ سے زیادہ بجلی کا لوڈ دونوں ہی ریکارڈ بلندی کوچھو رہے ہیں کیونکہ ملک بھر میں اقتصادی بحالی اور مسلسل گرمی نے بجلی کی طلب میں اضافہ کیا ہے۔