• Washington, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا مرکزی بینک اپنےنظام کی بہتری اور اعلیٰ معیار کی مالیاتی ترقی کو فروغ دے گا، گورنرتازترین

August 16, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مرکزی بینک کے گورنر نے کہا ہے کہ مرکزی بینک کا نظام بہتر بنانے اور اعلیٰ معیار کی مالیاتی ترقی کے فروغ کی کوشش تیز کی جائیں گی۔

شِنہوا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں پیپلز بینک آف چائنہ  کے گورنر اور پارٹی چیف پان گونگ شینگ نے کہا کہ چین کرنسی کی قدر اور ملک کا مالیاتی نظام دونوں کا استحکام برقرار رکھنے کے لئے مانیٹری پالیسی اور میکرو- پروڈینشل پالیسی کے دو ستونوں پر مشتمل ضابطہ فریم ورک بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

پان نے کہا کہ اس کے ذریعے چین بتدریج مقدار پر مبنی اہداف پر توجہ مرکوز کرنے کا عمل ختم کردے گا وہ شرح سود جیسے قیمتوں پر مبنی ٹولز کے استعمال پر زیادہ زور دیگا ور اپنی مانیٹری پالیسی کے اقدامات بہتر بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی رابطوں کے فروغ ، پالیسی شفافیت میں اضافے ، نظام کے خطرات کی روک تھام اور اس میں کمی کا میکانزم بہتر بنانے  سمیت مالیاتی مارکیٹ اور اس کا بنیادی ڈھانچے مضبوط بنانے اور اعلیٰ معیار کا کھلا مالیاتی نظام قائم کرنے کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔

گورنر نے کہا کہ پیپلزبینک آف چائنا مارکیٹ و قانون پر مبنی اور بین الاقوامی نقطہ نظر کے ساتھ اعلیٰ معیار کے مالیاتی کھلے پن کو فروغ دے گا جس سے متعلقہ پالیسیوں کی شفافیت، استحکام اور پیشگوئی میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چین مالیاتی شعبے میں ادارہ جاتی کھلا پن گہرا کرے گا، یوآن کی عالمی سطح پر قبولیت کو مستقل اور دانشمندانہ طریقے سے آگے بڑھائے گا، عالمی مراکز کی ترقی کو فروغ دے گا زیادہ دوستانہ اور جامع کاروباری ماحول پیدا کرے گا اور مالی کشادگی و سلامتی دونوں کو یقینی بنانے کی کوششیں کرے گا۔