بیجنگ(شِنہوا) چین نے متعلقہ ممالک سے سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں امریکہ کے اقتصادی دباو کے خلاف مزاحمت کا مطالبہ کیا ہے۔
وزارت تجارت کے ترجمان نے یہ بیان ایسی میڈیا رپورٹس کے بعد دیا ہے جن میں کہاگیا ہے کہ امریکہ جاپان اور ہالینڈ جیسے ممالک کے کاروباری اداروں پر چین کے ساتھ چپس کی تجارت کو زیادہ سے زیادہ محدود کرنے کے لیے سخت اقدامات پر غور کر رہا ہے۔
وزارت نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ متعلقہ ممالک مارکیٹ اصولوں اور اپنے معاہدوں کے مطابق عمل کریں گے، امریکہ کے اقتصادی دباو کا مقابلہ کرتے ہوئے عالمی صنعتی و سپلائی چین کے استحکام کے تحفظ کے لیے مل کر کام کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ مارکیٹ کے قانون اور کاروباری اداروں کی پسند کی وجہ سے کئی دہائیوں کی ترقی کے بعد سیمی کنڈکٹر کا شعبہ بہت زیادہ گلوبلائزشکل اختیار کرگیا ہے۔
وزارت کے مطابق، کئی سالوں سے امریکہ قومی سلامتی کے تصور کو باقاعدگی سے توسیع دے رہا ہے برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال اور سیمی کنڈکٹر کی عالمی مارکیٹ کو جان بوجھ کر تقسیم کیا گیا اور دیگر ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تبادلوں میں بے جا مداخلت کی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ چین نے آزادانہ تجارت اور کثیرالطرفہ تجارت کے اصولوں کے مخالف اور عالمی صنعتی و سپلائی چین کے استحکام کو متاثرکرنے والے ان طریقوں کی ہمیشہ سے سخت مخالفت کی ہے ۔