بیجنگ(شِنہوا)چین میں اس سال کے آغاز سے صحت کے حکام حاملہ اور زچگی کے دوران ان خواتین کے لیے طبی علاج کی خدمات کا سالانہ جائزہ شروع کریں گے جن کی حالت نازک ہے۔قومی صحت کمیشن (این ایچ سی) کے مطابق ایک تشخیصی اسکیم جاری کی گئی ہے جس کا مقصد مقامی طبی اور صحت کے اداروں کی رہنمائی کرنا ہے تاکہ ان کے علاج کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور حاملہ خواتین کے فوری اور شدید حالات میں علاج کرنے کی ان کی صلاحیت کو بڑھایا جائے اور اس طرح زچگی اور شیر خوار بچوں کی حفاظت بہتر طریقے سے ہو گی۔این ایچ سی کے عداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں 2022 میں زچگی کے دوران موت کی شرح 15.7 فی 1 لاکھ ریکارڈ کی گئی جو اس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.5 فیصد کم ہے، جبکہ بچوں کی شرح اموات 4.9 فی 1 ہزار تک کم ہو گئی۔این ایچ سی نے کہا کہ تشخیص کا پہلا دور ستمبر کے اختتام سے پہلے مکمل ہو جائے گا اور 2027 تک نازک حالت کی شکار حاملہ خواتین کے لیے طبی علاج کے نظام اور ٹیکنالوجی کا ایک تشخیصی طریقہ کار قائم کیا جائے گا۔