• The Dalles, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور پولینڈ کو ویزا فری پالیسی میں شامل کرنے کااعلانتازترین

June 25, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے اپنی ویزا فری پالیسی کو توسیع دیتے ہوئے نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور پولینڈ کواس میں شامل کرنے کااعلان کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے منگل کو ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ یکم جولائی 2024 سے31 دسمبر 2025 تک ویزا فری پالیسی میں شامل ممالک کےعام پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کوچین میں کاروبار، سیاحت، رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے اور ٹرانزٹ مقاصد کے لیےداخلے اور 15 دن قیام کی اجازت ہو گی۔

ماؤ نے مزید کہا کہ مذکورہ ممالک کے ویزا استثنیٰ کے معیار پر پورا نہ اترنے والے افراد کے لیے اب بھی داخلے سے پہلے ویزا حاصل کرنا ضروری ہوگا۔