• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا ہوائی اڈوں پر شور سے پیدا ہونے والی آلودگی سے نمٹنے کا منصوبہتازترین

February 21, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین نے شہری ہوابازی کے شعبہ میں ماحول دوست  تبدیلی لانے کی کوششوں کے سلسلے میں ہوائی اڈوں پر شور سے پیدا ہونے والی آلودگی کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لیے  تین سالہ ایکشن پلان جاری کردیا ہے۔

یہ منصوبہ چین کی شہری ہوابازی کی انتظامیہ، ماحولیات و قدرتی وسائل کی وزارتوں اور مارکیٹ ریگولیشن کے لیے ریاستی انتظامیہ  نے مشترکہ طور پر جاری کیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت بنیادی طور پر2025 تک ہوائی اڈوں پر آلودگی کے خاتمے اور اس کی روک تھام کا ایک معیاری نظام متعارف کرایا جائے گا  جس کا مقصد اہم ٹیکنالوجیز کی نگرانی کے عمل کو فروغ  دینے کے حوالے سے مثبت پیش رفت حاصل کرنا ہے۔

ایکشن پلان کے مطابق 2025 تک ایسے ہوائی اڈوں پر جہاں سالانہ کم سے کم 50 لاکھ  مسافروں کی  آمدورفت ہوتی ہے، وہاں ہوائی جہازوں سے پیدا ہونے والے شور کی بروقت  نگرانی اور اس کے ذرائع کا پتہ چلانے کا نظام لاگو کرناہے۔

ایکشن پلان میں مزید کہا گیا ہے کہ 2027 تک کم سےکم ایک کروڑ مسافروں کی سالانہ آمد و رفت کے حامل ہوائی اڈوں کے ارد گرد کے علاقوں کو بہتر ماحول میسرآنا چاہیے۔