بیجنگ (شِنہوا)چین کی وزارت انصاف نے ملک میں وکلاءکی پیشہ ورانہ رہنمائی کے لیے قوانین کے نفاذ کاعہد کیا ہےجس کا مقصد قانون کے پیشے میں بدنیتی پر مبنی قیاس آرائیوں کی روک تھام اور خودکار نظم وضبط کو فروغ دینے کے لیے کوششوں کو برو ئےکار لانا ہے۔
ان اہداف کی تکمیل کےلیے وزارت نے ایک ایسا طریقہ تجویز کیا ہے جس میں عدالتیں،وکلاء،عدالتی انتظامی حصے اوربارایسوسی ایشنز شامل ہونگی تاکہ وکلاء سے متعلق امور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں رابطے اور تعاون کو مضبوط کیا جاسکے۔
ایک بیان میں وزارت نے چین میں وکلاء کی رہنمائی کی اہمیت کو اجاگر کیا تاکہ لوگوں کو بہتر قانونی خدمات کے ذریعے سہولت فراہم کی جاسکے اور سماجی غیرجانبداری او انصاف کو یقینی بنایا جا سکے ۔
وزارت کا کہنا ہے کہ وکلاء کے حقوق کے تحفظ اور انکے کام کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی غر ض سے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔