بیجنگ (شِنہوا) چین نےپاکستان، جاپان، برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا سمیت درجنوں مزید غیر ملکی مقامات کے لیے گروپ ٹور دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیاہے۔ وزارت ثقافت و سیاحت کے سرکلر کے مطابق، 10 اگست سے، چین میں ٹریول ایجنسیاں اور آن لائن سیاحتی خدمات فراہم کرنے والے ادارے کئی ایک ممالک اور خطوں کے لیے گروپ ٹورز کی پیشکش دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔ متعلقہ ایئر لائن ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ کی خدمات بھی دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ چین کی جانب سے ٹریول ایجنسیوں کی آؤٹ باؤنڈ گروپ ٹریول سروسز کو بحال کرنے کے لیے پہلے سے شروع کردہ پائلٹ پروگرام سے آؤٹ باؤنڈ ٹورازم مارکیٹ کے آپریشنز مستحکم اور منظم ہوئے ہیں، جو سیاحتی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔
چین کی آؤٹ باؤنڈ گروپ ٹریول مارکیٹ 2020 کے اوائل میں وبا کی وجہ سے معطل کردی گئی تھی ملک کی جانب سے وبائی ردعمل کو بہتربنانے کی وجہ سے چینی شہریوں کے بیرون ملک دوروں پر پابندیاں ہٹانے اور سرحد پار اہلکاروں کے تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔