ارمچی (شِنہوا) چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے تحت سنکیانگ فلکیاتی رصدگاہ کے مطابق چین پامیرز پر ایک نئی آپٹیکل دوربین نصب کرے گا جو کہ ملک کی تیسری سب سے بڑی دوربین ہوگی۔
یہ دوربین جنوبی سنکیانگ کی اکیتاؤ کاؤنٹی میں واقع مز تاغ رصد گاہ میں نصب کی جائے گی۔
سنکیانگ فلکیاتی رصدگاہ کے ڈائریکٹر وانگ نا نے کہا کہ رصد گاہ 4 ہزار 520 میٹرز کی بلندی پر ہے۔ دوربین سے حاصل کردہ تصویر 0.4 سیکنڈز آ ف آرک تک واضح ہوگی۔
سردیوں میں اس مقام پر فضا میں نمی کی مقدار اکثر 2ملی میٹر سے بھی کم ہوتی ہے اور بلند و بالا پہاڑ کونگور شہروں میں روشنی داخل ہونے سے روکتا ہے۔
وانگ نے کہا کہ مز تاغ میں بہترین آپٹیکل مشاہدے کی صورتحال ملک میں بہت نایاب ہے اور اس کا موازنہ عالمی معیار کی آپٹیکل رصد گاہوں سے کیا جاسکتا ہے۔
1.9 میٹر کی آپٹیکل دوربین اس وقت چین کی تیسری سب سے بڑی عالمی آپٹیکل دوربین ہوگی جسے جون 2024 تک فعال کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
وانگ نے مزید کہا کہ سنکیانگ فلکیاتی رصدگاہ کو امید ہے کہ مزید بڑے فلکیاتی منصوبے مز تاغ کے مقام پر شروع کئے جائیں گے جس سے یہ عالمی معیار کے فلکیاتی مشاہدے اور تحقیق کی بنیاد بنے گا۔