ہانگ کانگ(شِنہوا) چین کا پہلا ملکی سطح پر تیار کردہ آئس بریکر شیولونگ 2 پیر کو پانچ روزہ دورے پر ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) پہنچ گیا۔ پہلی بار ہانگ کانگ پہنچنے والا شیولونگ 2 اپنی تازہ ترین انٹارکٹک مہم مکمل کرنے کے بعد پیر کی صبح تسم شا تسوئی کے سمندری ٹرمینل میں داخل ہوا۔ اس موقع پر منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایچ کے ایس اے آرکے چیف ایگزیکٹیو جان لی نے کہا کہ شیولونگ 2 قطبی مہم کے لیے چین کا پہلا ملکی ساختہ آئس بریکر ہے، جو متعدد اہم ٹیکنالوجیز اور اختراعات کا شاہکار ہے۔ لی نے کہا کہ شیولونگ 2 نے واپسی کے سفر میں پہلا پڑاؤ ہانگ کانگ میں کیا ہے جہاں انٹارکٹک مہم کی ٹیم عوام کے ساتھ اپنے کام اور سائنسی تحقیق کا اشتراک کرے گی۔