بیجنگ (شِنہوا) چین نے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی بنیاد پر منگل سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 550 یوآن (تقریباً 80 ڈالر) فی ٹن اور 525 یوآن فی ٹن اضافہ کیا جائے گا۔
قیمتوں کےتعین کےموجودہ طریقہ کار کے تحت،ریفائنڈ آئل مصنوعات کی قیمتوں میں خام تیل کی عالمی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق ردوبدل کیا جاتا ہے۔ ملک کی بڑی تیل کمپنیوں کے ساتھ ساتھ آئل ریفائنریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تیل کی پیداوار کو برقرار اور مستحکم سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے ترسیل کو آسان بنائیں۔