• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اضافے کااعلانتازترین

September 20, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین نے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کی بنیاد پر جمعرات سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اضافہ کرنے کااعلان کیا ہے۔

نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے بدھ کو بتایا کہ پٹرول کی قیمتوں میں 385 یوآن (تقریباً 53.7 ڈالر) فی ٹن اور ڈیزل کی قیمتوں میں 370 یوآن فی ٹن اضافہ کیا جائے گا۔   قیمتوں کے تعین کے  موجودہ طریقہ کار کے تحت، بین الاقوامی خام تیل کی قیمتوں میں 50 یوآن فی ٹن سے زیادہ کی تبدیلی اگر کام کے 10 دنوں تک  برقراررہتی ہی توچین میں پٹرول اور ڈیزل جیسی ریفائنڈ آئل مصنوعات کی قیمتوں میں اسی کے مطابق ردوبدل کیا جاتا ہے۔