بیجنگ (شِنہوا) چین تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی بنیاد پر جمعرات سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اضافہ کرے گا۔ نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں 275 یوآن (تقریباً 38.57 ڈالر) فی ٹن اور ڈیزل کی قیمتوں میں 260 یوآن فی ٹن اضافہ کیا جائے گا۔ چین میں قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت،خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں تبدیلی کے بعد ریفائنڈ تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔