• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلانتازترین

January 03, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کی بنیاد پر جمعرات سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں 200 یوآن (تقریباً 28.17 ڈالر) فی ٹن اور ڈیزل کی قیمتوں میں 190 یوآن فی ٹن اضافہ کیاجائے گا۔ چین میں قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت، خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں تبدیلی کے بعد ریفائنڈ آئل مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔