• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کمی کا اعلانتازترین

January 17, 2024

بیجنگ(شِںہوا) چین نے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کی بنیاد پر پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں جمعرات سے کمی کا اعلان کیا ہے۔

نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے مطابق، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی ٹن 50 یوآن (تقریباً 7.03 ڈالر) کی کمی کی جائے گی۔

قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت، ملک میں  ریفائنڈ تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق ردوبدل کیا جاتا ہے۔