بیجنگ(شِنہوا) چین تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کی بنیاد پربدھ سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کمی کرے گا۔
نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے منگل کو بتایا کہ پٹرول کی قیمتوں میں 340 یوآن (تقریباً 47.62 ڈالر) فی ٹن اور ڈیزل کی قیمتوں میں 330 یوآن فی ٹن کمی کی جائے گی۔ قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت، خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں تبدیلی کے بعد ملک میں ریفائنڈ آئل مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔