بیجنگ (شِنہوا) چین کے سب سے بڑے سیکورٹیز ریگولیٹر نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن بورڈ (اسٹار) مارکیٹ میں اصلاحات مزید گہری کرنے کے لئے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد سائنس- ٹیکنالوجی اختراع کو بہتر خدمت فراہم کرنا اور نئی معیار کی پیداواری قوتوں کا فروغ ہے ۔
چائنہ سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کے مطابق ان اقدامات میں نئی صنعتوں، نئے کاروباری پیٹرن اور نئی ٹیکنالوجیزمیں کامیابی حاصل کرنے والے کاروباری اداروں کے اندراج میں مزید معاونت فراہم کرنا اور ابتدائی عوامی پیشکشوں کے لئے نرخ کا طریقہ کار بہتر بنانا شامل ہے۔
چائنہ سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن نے کہا ہے کہ اسٹار بورڈ میں اندراج شدہ کمپنیوں کے لئے قرض اور تجارتی طریقہ کار میں بہتری، نگرانی مضبوط بنانے، مارکیٹ خطرات کی روک تھام کے ساتھ ان کا انضمام کے علاوہ کاروبارکی خریداری اور تنظیم نو کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
اسٹار مارکیٹ کا آغاز 2019 میں ہوا تھا ۔ یہ اب ٹیکنالوجی کمپنیوں کی ترجیحی فرست میں ہے اور اس کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
اسٹار مارکیٹ میں اندراج شدہ کمپنیوں کی تعداد 31 مئی تک 572 ہو چکی تھی جن کا مشترکہ سرمایہ 51.7 کھرب یوآن (تقریبا 726.5 ارب امریکی ڈالر) تھا جبکہ آئی پی اوز سے حاصل کردہ رقم کی مجموعی مالیت 909.1 ارب یوآن تک پہنچ چکی ہے۔