بیجنگ (شِنہوا) چین دیہی علاقوں میں سبز تعمیراتی مواد کی خریداری کے فروغ کے لئے ایک تشہیری مہم شروع کرےگا۔
وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت 6 سرکاری اداروں کے مشترکہ طور پر جاری کردہ ایک نوٹس کے مطابق ایک سال تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران تعمیراتی مواد کے شعبے میں کم کاربن ترقی کو تیز کرنے کے لئے آزمائشی علاقوں میں آن لائن اور آف لائن سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا جائے گا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سبز تعمیراتی مواد تیار کرنے ، ای کامرس پلیٹ فارمز اور شاپنگ مالز کو ان سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی جائے گی جس میں مقامی افراد پر زور دیا جائے گا کہ وہ مناسب طور پر سبز تعمیراتی مواد کے لئے سبسڈی یا سود میں رعایت دیں۔
نوٹس کے مطابق سبز تعمیراتی مواد کی اقسام اور معیار بڑھانے، تعمیر کے جدید طریقوں کو فروغ دینے اور دیہی رہائشیوں میں سبز کھپت کی حمایت کر تے ہو ئے دیہی تعمیراتی منصوبوں میں سبز تعمیراتی مواد کا اطلاق بڑھانے کی کوششیں کی جائیں گی۔