نیو یارک، اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر میں اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نما ئندے ژانگ جن (در میان ، سامنے)بچوں اور مسلح تنازعات بارے سکیو رٹی کو نسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
اقوام متحدہ (شِنہوا) ایک چینی مندوب نے شام جیسے ممالک میں بچوں کو " بچاؤ کی امید" د لانے کے لئے متعلقہ ممالک سے فوری طور پر یکطرفہ پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوا م متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جن نے اس سنگین حقیقت کی نشاندہی کی کہ یکطرفہ پا بندیاں متاثرہ ممالک کی اقتصادی بنیادوں اور ترقی کی صلاحیت کو ختم کر رہی ہیں۔
یہ پابندیاں بہت سے بچوں کے جینے کے حق اور ترقی کے حق پر ڈاکہ ڈال رہی ہیں جو کہ تمام حقوق میں سے ایک بنیادی حق ہے۔
ژانگ نے بچوں اور مسلح تنا زعات بارے سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ شام میں شدید زلزلے کے نتیجے میں غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کے باعث بھاری سا مان اور تلاش اور امدادی آ لات کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔
اس عمل سے سنگین خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے کہ ملبے تلے دبے بہت سے بچے بے وقت ریسکیو یا ناکافی ریسکیو کی صلاحیت کے با عث اپنی جان کھو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم متعلقہ ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ بغیر کسی شرط کے فوری طور پر اپنی غیر قانونی پا بندیاں ختم کریں۔ قدرتی آفات کا حصہ نہ بنیں اور نہ ہی شامی بچوں کے جینے کے حق پر ڈاکہ ڈالیں۔یہ ممالک اپنی منافقانہ سیاسی چالو ں سے باز آ جا ئیں۔