• Wuhan, China
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا شدیدمتعدی بیماریوں کا پھیلاؤ ہنگامی بنیادوں پر روکنے کیلئے اقدامات کا اعلانتازترین

June 06, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت صحت نے شدید متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مضبوط ہنگامی ردعمل کویقینی بنانے کے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

نیشنل ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ہیلتھ کمیشن کی مشترکہ کوششوں سے تیار کئے جانیوالے  یہ اقدامات  شدید متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس سے تحفظ کیلئے قومی ہنگامی ردعمل  کی وضاحت کرتے ہیں جن میں  ماہرین کی ٹیمیں اور وباء کی روک تھا م کے موبائل مرکز بھی شامل ہیں۔

 یہ یونٹس ابتدائی طور پرہنگامی انتظامی ورکرز، پیشہ ور تیکنیکی افراد اور لاجسٹک سپورٹ سٹاف پر مشتمل ہیں۔

ان اقدامات میں بتایاگیا ہے کہ پیشہ ور تکنیکی عملے سے مراد وبائی امراض، لیبارٹری ٹیسٹنگ، کلینیکل میڈیسن، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نفسیات جیسے شعبوں کے ماہرین ہیں۔

اس کے علاوہ ان اقدامات میں کاونٹی سے صوبائی سطح تک مقامی ہنگامی رد عمل ٹیموں کو مضبوط کرنے پر روشنی ڈالی گئی جس کا مقصد شدید متعددی امراض سے نمٹنے کیلئے چین کی مجموعی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔