بیجنگ (شِنہوا) چین کے قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن نے ملک کے سماجی قرض نظام میں مزید بہتری کے لئے منصوبے کا اعلان کردیا ہے۔
منصوبے کے تحت چین ، قرض معلومات کے استعمال کا طریقہ کار باضابطہ بناتے ہوئے سماجی قرض نظام سے متعلق قانون سازی تیز کرے گا۔
مقامی فنانسنگ کریڈٹ سروس پلیٹ فارمز کو مزید مربوط کیا جائے گا ، عوامی ڈیٹا کی محفوظ ترسیل کے ساتھ ساتھ رازداری اور کاروباری رازوں کے تحفظ کی ضمانت دینے کے لئے زیادہ کوششیں کی جائیں گی۔
منصوبے کے تحت کاروباری رجسٹریشن، قانونی خدمات، محصولات ، کسٹمز، قرض اور حقوق دانش کے لیے ایک معیاری اور قابل اعتماد کریڈٹ ریکارڈ میکانزم متعارف کرایا جائے گا۔ چین سماجی قرض نظام کو صحت کی دیکھ بھال، بچوں اور بزرگوں کی دیکھ بھال، گھریلو امور ، سیاحت اور خریداری کے شعبوں تک توسیع دے گا۔
اس منصوبے میں سرکاری اعتماد میں اضافے کے علاوہ سرکاری ملازمین، وکلاء، گھریلو ملازمین اور مالیاتی پیشہ ور افراد کے لئے کریڈٹ ڈیٹا جمع کرنے میں اضافے جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔