• Ashburn, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا سمندری حیات کے ماحولیاتی تحفظ پر وائٹ پیپر جاریتازترین

July 11, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے "چین میں سمندری حیات کا ماحولیاتی تحفظ" کے عنوان سے ایک وائٹ پیپر شائع کردیا ہے۔

وائٹ پیپر 7 ابواب پر مشتمل ہیں جن میں "انسانوں اور سمندروں میں ہم آہنگ بقائے باہمی کے لئے سمندری حیاتی ماحول بہتر بنانا"، "سمندری حیات کا ماحولیاتی تحفظ مربوط کرنا"، "سمندری حیاتی ماحول کی منظم حکمرانی"، "سمندری ماحولیاتی نظام کا سائنس پر مبنی تحفظ اور بحالی"، "سمندری حیاتی ماحول کی نگرانی اور انتظامیہ کو مضبوط بنانا"، "چین کی ماحول دوست اور کم کاربن سمندری ترقی آگے بڑھانا" اور سمندری حیات کے ماحول کے تحفظ کے لئے ہمہ جہتی بین الاقوامی تعاون" شامل ہیں ۔اس کے علاوہ پیش لفظ اور نتائج بھی اس وائٹ پیپر کا حصہ ہیں۔

وائٹ پیپر کے مطابق چین سمندری حیات کے ماحول کے تحفظ کا  حامی اور فعال شراکت دار ہے جو ایک خوبصورت چین اور ایک مضبوط سمندری ملک کے قیام میں اس کے اقدامات کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

اس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برسوں میں چین نے حیاتیاتی ماحول  کے تحفظ کو ترجیح دی ہے اور منظم حکمرانی کو آگے بڑھایا ، ترقی و تحفظ کی کوششیں مربوط کی اور اعلیٰ سطح کے تحفظ کے ساتھ اعلی معیار کی ترقی میں تعاون کیا جو انسانوں اور سمندر کےدرمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کے سمندری حیاتی ماحول کے تحفظ کی کوششیں ہیں۔

وائٹ پیپر کے مطابق برسوں سے سخت محنت کی بدولت چین کا سمندری حیاتیاتی ماحول مجموعی طور پر بہتر ہوا ہے جس کے دوران کچھ سمندری علاقوں میں ماحولیاتی نظام کی خدمات اور افعال کی صلاحیتیں نمایاں طور پر بہتر ہوئی۔

یہ کامیابیاں سمندری حیات کے ماحول کے تحفظ میں چین  کے عزم کا ثبوت ہیں۔