اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے بین الاقوامی برادری سے سوڈان کےتنازع کے سیاسی حل کے لیے مدد کا مطالبہ کیاہے۔ اقوام متحدہ میں چینی مشن کے ناظم الامور دائی بنگ نے کہا کہ مسلسل تنازعات سوڈان میں بڑے پیمانے پر شہری ہلاکتوں اور سنگین انسانی بحران کا باعث بنے ہیں ۔بین الاقوامی برادری کو جلد از جلد سیاسی حل تلاش کرنے اور امن قائم کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ سوڈان کے بہت سے حصوں میں حال ہی میں لڑائی شروع ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ناقابل یقین نقصانات اور اس کے وسیع اثرات پیدا ہوئے ہیں۔ اس وقت سب سے ضروری کام جلد از جلد لڑائی کا خاتمہ ہے۔ چینی ایلچی نے کہا کہ ہم متعلقہ فریقوں سے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کشیدگی میں کمی اورامن مذاکرات کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے بین الاقوامی برادری، خاص طور پرروایتی عطیہ دہندگان سے سوڈان کے لیے امداد میں اضافہ اور سوڈان اور علاقائی ممالک کی مد دکا مطالبہ کیا۔