• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا صوبہ شان ڈونگ اعلیٰ معیار، ماحول دوست ترقی کے لیے کوشاںتازترین

April 11, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے بڑے اقتصادی مراکز میں سے ایک صوبہ شان ڈونگ جدیدیت کی مہم میں اعلیٰ معیار اور ماحول دوست ترقی کی پیروی کررہا ہے۔

بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران شان ڈونگ کے گورنر ژو نائی شیانگ نے کہا کہ صوبے نے رواں سال مجموعی مقامی پیداوار (جی ڈی پی) میں 5 فیصد سے زائد کی شرح نمو اور فی کس آمدنی میں تقریباً 5.5 فیصد اضافے کا ہدف مقرر کررکھا ہے۔

ژو نے کہا کہ صوبہ نئی معیارکی پیداواری قوتوں میں ترقی کے لئے 3 سالہ ایکشن پلان پر عمل درآمد کرے گا جس میں ٹیکنالوجی اختراع کے 100 بڑےمنصوبے شروع کرنا بھی شامل ہے۔

گورنر کے مطابق شان ڈونگ اپنی صنعت کو اپ گریڈ کرنے اور ایک جدید صنعتی نظام کی تعمیر تیز کرنے سے متعلق کوششوں میں اضافہ کرے گا جس میں 9 ابھرتی صنعتیں اور مستقبل کی 7 صنعتیں شامل ہیں۔

ژو نے دیہی احیاء اور کھلے پن میں پیشرفت اور اعلیٰ درجے کا کاروباری ماحول مہیا کرنے کے لئے مزید ٹھوس اقدامات کا عزم ظاہرکیا۔

گورنر نے کہا کہ شان ڈونگ اپنا مشترکہ سالانہ مال برداری حجم 2 ارب ٹن سے زائد کرنے کے لئے ایک عالمی معیار کے بندرگاہ کلسٹر کی تعمیر کو تیز کرے گا۔ صوبہ جوہری توانائی سمیت صاف توانائی میں بھی بھاری سرمایہ کاری کرے گا جو اس کی ماحول دوست اور کم کاربن اخراج میں پیشرفت کی کوششوں کا حصہ ہے۔

ژو کے مطابق گزشتہ 3 برس میں شان ڈونگ کی جی ڈی پی میں اوسطاً سالانہ اضافہ 6 فیصد سے زائد رہا جبکہ اس کے مجموعی تحقیق اور ترقیاتی اخراجات میں سالانہ 12 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔