• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا سربیا سے بعض درآمدات پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلانتازترین

June 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے ) کی شرائط کے مطابق سربیا سے اپنی بعض درآمدات پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ریاستی کونسل کے کسٹم ٹیرف کمیشن نے جمعرات کو ایک بیان میں بتایا کہ اس فیصلے پر عملدرآمد یکم جولائی  2024 سے ایف ٹی اے کے نافذالعمل ہونے کے ساتھ ہی شروع کیا جائے گا۔

کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ معاہدے پر عمل درآمد سے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری تعاون کے امکانات  مزید روشن ہوں گے اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی تعاون کو فروغ ملے گا۔ وزارت تجارت کے مطابق معاہدے کے نافذ العمل ہونے کے بعد، الیکٹرک جنریٹر، الیکٹرک موٹرز، ٹائر، گائے کا گوشت، شراب اور گری دار میووں جیسی سربیا کی کچھ درآمدات ٹیرف سے مستثنیٰ ہوں گی۔