بیجنگ (شِنہوا) چین نے سرمہ اور انتہائی ٹھوس مواد کی برآمدات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جو 15 ستمبر سے لاگو ہوگی۔
وزارت تجارت اور جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق کچھ سرمہ سے متعلق اشیاء اور انتہائی ٹھوس مواد بغیر اجازت برآمد نہیں کئے جاسکتے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد قومی سلامتی کا تحفظ ، عدم پھیلاؤ اور دیگر بین الاقوامی ذمہ داریوں کی ادائیگی ہے۔
وزارت تجارت کے ترجمان نے ایک آن لائن بیان میں کہا کہ سرمے ، انتہائی ٹھوس مواد اور دیگر متعلقہ اشیاء پر برآمدی کنٹرول کا نفاذ ایک عالمی اقدام ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ برآمدی کنٹرول کا مقصد کسی مخصوص ملک یا خطے کو ہدف بنانا نہیں ہے متعلقہ ضوابط کی تعمیل کے بعد برآمدات کی منظوری دی جائے گی۔
بیان کے مطابق چینی حکومت عالمی امن اور ہمسایوں کے استحکام کا مضبوطی سے تحفظ کرتی ہے اورعالمی صنعتی اور سپلائی چینز کی سلامتی اور متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت تجارتی ترقی میں سہولت مہیا کرتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی حکومت کسی بھی ملک یا خطے کی ایسی سرگرمیوں کی مخالفت کرتی ہے جوچینی اشیا کو استعمال کرکے چین کی قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو نقصان پہنچاتی ہوں۔