• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا سرمائے کی ضروری حد کے تناسب میں کمی کا اعلانتازترین

March 17, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ وہ 27 مارچ سے مالیاتی اداروں کے لیے ریزرو ریکوائرمنٹ ریشو (آرآرآر) یا سرمائے کی ضروری حد کے تناسب میں 0.25 فیصد پوائنٹس کی کمی کرے گا تاکہ سرمائے کو کافی حد تک برقرار رکھا جا سکے اور حقیقی معیشت کی بہتر خدمت کی جا سکے۔

پیپلز بینک آف چائنہ نے جمعہ کوایک بیان میں کہا کہ کٹوتی کا اطلاق ان مالیاتی اداروں پر نہیں ہوگا جنہوں نے پہلے ہی پانچ فیصد آرآرآر نافذ کر دیا ہے۔

 بیان کے مطابق کمی کے بعد مالیاتی اداروں کے لیے ویٹڈ اوسط  آرآرآر تقریباً 7.6 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

 مرکزی بینک نے کہا کہ وہ دانشمندانہ مالیاتی پالیسی کو درست اور موثر بنائے گا، مانیٹری پالیسی ٹولز کو بہتر طریقے سے استعمال کرے گا، سرمائے کو معقول حد تک برقرار رکھے گا اور رقم کی فراہمی اور سماجی شعبے کیلئے قرضوں کی فراہمی میں اضافہ یقینی بنائے گا۔