بیجنگ(شِنہوا) چین کے سروس پروڈکشن انڈیکس میں نومبر میں گزشتہ سال کی نسبت 9.3 فیصد اضافہ ہوا۔
چین کے قومی ادارہ شماریات کے جمعہ کو جاری اعداد و شمارکے مطابق شرح نمو اکتوبر کی سطح کے مقابلے میں 1.6 فیصد پوائنٹس زیادہ رہی۔
بیورو کے مطابق سیاحتی صنعت کے اشاریے میں گزشتہ سال کی نسبت30.6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ نقل و حمل، گودام اور پوسٹل سروسز کی کارکردگی پر نظر رکھنے والے ذیلی انڈیکس میں 15.1 فیصد اضافہ ہوا۔ان کے ساتھ ساتھ معلومات کی ترسیل، سافٹ ویئر اور آئی ٹی سروسز میں بھی 13.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رواں سال کے پہلے 11 مہینوں میں سروس پروڈکشن انڈیکس میں گزشتہ سال کی نسبت 8 فیصد اضافہ ہوا جو جنوری تا اکتوبر کی مدت کے مقابلے میں 0.1 فیصد زیادہ ہے۔