بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت تعلیم نے ایک قومی آن لائن پلیٹ فارم کے آغاز کا اعلان کیا جو تعلیم کے شعبے میں افواہوں کو روکنے کے لیے وقف کیا گیا ہے جس کا مقصد تعلیمی میدان میں ایک صاف ستھرے آن لائن ماحول کو فروغ دینا ہے۔
وزارت تعلیم نے جمعرات کو ایک سرکاری بیان میں کہا کہ یہ پلیٹ فارم http://jypy.jyb.cn پر قابل رسائی ہے جو خاص طور پر تعلیم سے متعلق مختلف افواہوں کے تیزترخا تمے اور انہیں نقاب کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ تعلیمی شعبےمیں غلط معلومات کی شناخت، تصدیق اور اسے دور کرنے کے لیے ایک مستند وسیلہ کے طور پر کام کرے گا۔
پلیٹ فارم کے مختلف حصوں میں سے ایک ڈی بنکنگ رینکنگ سیکشن ہے، جو کہ تصاویر یا مختصر ویڈیوز کے ذریعے ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر تعلیم سے متعلق منتخب افواہوں کو اجاگر کرے گا۔