• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا تعلیمی تبادلوں کا اقدام امریکی نوجوانوں کے لیے مواقع لایا ہے، اسکالرزتازترین

February 04, 2024

نیویارک (شِنہوا) امریکی اسکالرزنے کہا ہے کہ اگلے 5 سال میں 50 ہزار امریکی طلبا کو تبادلہ اور مطالعہ پروگرام کے تحت مدعو کرنے کے بارے میں چینی اقدام سے امریکی نوجوانوں کے لیے اس ایشیائی ملک کا دورہ کرنے کا نیا اور دلچسپ موقع پیدا ہوگا۔

ٹیمپل یونیورسٹی میں گریجویٹ اور بین الاقوامی پروگرامزکے اسسٹنٹ ڈین جان سماگولا نے اعلیٰ تعلیم میں "عوامی تبادلے کی اہمیت" پر روشنی ڈالتے ہوئے زور دیا کہ  بیرون ملک چین میں تعلیم کے ان مواقع سے فائدہ اٹھایا جائے۔

امریکہ ، نیویارک میں چینی قونصل خانہ میں منعقدہ سابق چینی نائب وزیر اعظم ڈینگ شیاؤ پھنگ کو ٹیمپل یونیورسٹی کی عطا کردہ ڈاکٹریٹ آف لاء کی اعزازی ڈگری کی 45 ویں سالگرہ کی تقریب میں چینی قونصل جنرل ہوانگ پھنگ (بائیں) عالمی روابط  کے لیے ٹیمپل کی نائب پرووسٹ ایمیلیا زنکینا (دائیں، سامنے) سے گفتگو کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

سابق چینی نائب وزیراعظم ڈینگ شیاؤ پھنگ کو ڈاکٹریٹ آف لاء کی اعزازی ڈگری سے نوازے جانے کی 45 ویں سالگرہ پر نیویارک میں چینی قونصل خانے میں منعقدہ تقریب میں جان سماگولا نے کہا کہ انہوں نے 1991 میں کالج طالب علم کے طور پر چین جا کر تعلیم حاصل کی اور یہ تبدیلی کا سبب بنا۔

اس موقع پر چینی قونصل جنرل ہوانگ پھنگ نے نوجوان امریکیوں سے کہا  کہ وہ چین کا اپنی نگاہ سے دیکھیں  جبکہ جان سماگولا  نے اس کی تائید کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک کے طالب علموں کو اپنے پیش رو سے ترغیب حاصل کرتے ہوئے ایک دوسرے سے متعلق اپنی آگاہی بڑھانےاور ایک کامیاب مشترکہ مستقبل کی تعمیر کے مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے۔

جان سماگولا  نے کہ انہیں خوشی ہے کہ یہ مواقع موجود ہیں  اور لوگوں کے درمیان تبادلے کا حصہ بننے کا یہ ایک سنہری موقع ہے۔ جان سماگولا  ٹیمپل یونیورسٹی کے وابستہ ہونے سے قبل چین کی چند معروف یونیورسٹیوں کے لاء اسکولز میں بطور معلم  خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔